ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2021 کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی میں کیا گیا۔ انتخابات کی تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر، جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم، سئنیرصحافی صائمہ نواز سمیت ایجوکیشن رپورٹرز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ انتخابات کے نتائج میں سال 2021 کے لیے عاطف پرویز صدر، عدنان لو دھی سیکرٹری، ارسلان حیدر نائب صدر، خزانچی ارشد مہدی، سیکرٹری انفارمیشن عثمان غنی, جوائنٹ سیکرٹری اظہار الحق واحد نے کا میابی حاصل کی۔ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، چئیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد, وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، مراد راس، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چئیر مین پیف سردار آفتاب اکبر، صدر فپو آسا پنجاب ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، امیر جماعت اسلامی سئنیٹر سراج الحق نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤ کا اظہار کیا۔ ایراء انتخابات کے نتائج کے موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم کی جانب سے ہر سال دو ایراء ممبران کے لیے عمرے کے ٹکٹ اور ایک بین الاقوامی سکالر شپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے نو منتخب صدر عاطف پرویز کا کہنا تھا کہ نومنتخب ممبران ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیمی رپورٹرز کی فلاح و بہبود کا بھی کام کر ئے گی۔ اس موقع پر ایراء تنظیم کی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ سئنیر صحافی صائمہ نواز کو نامزد کیا گیا جن پر تمام ممبران کی جانب سے مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیدارن کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیدار ان صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو عوام کے سامنے لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور مسائل کی نشاندہی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے. امید کرتے ہیں نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کے ساتھ کے شعبے کی بہتری کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور, صوبائی وزیر برائے صنعت تجارت۔میاں اسلم اقبال۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کاشف ادیب ۔ سرونگ سکول و کالجز ایسوسی ایشن سربراہ رضا و الرحمان کی جانب سے بھی نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی گئی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here